کووڈ 19 سے بچانے والا اہم ہتھیار کون سا ہے جسے ہم روزمرہ کی زندگی میں نظر انداز کر رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 20, 2020

کورونا کے خطرے کے سبب سب ہی لوگ چند احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں۔ جیسا کہ سماجی دوری، ہاتھ باقاعدگی سے دھونا اور چہرے کو کم سے کم چھونا۔

ان سب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہماری روزمرہ کی زندگی میں ایک ایسا ہتھیار شامل ہو سکتا ہے جو کورونا وائرس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے اور وہ ہے ورزش۔

جی ہاں اگر ہم ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کر لیں تو اس وبائی مرض سے بچ سکتے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ورزش نہ صرف پھیپھڑوں، مدافعتی نظام اور مزاج کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ اس کے نتیجے میں جسم میں ایک ایسے ایسے مادے کی مقدار بڑھتی ہے جو پھیپھڑوں سمیت دیگر خطرناک امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

امریکہ کی ورجینیا یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش سے اس نئے نوول کورونا وائرس کی جان لیوا پیچیدگیوں کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ الگ تھلگ زندگی نہیں گزار سکتے، معمول کی ورزش ہماری توقعات سے فائدہ مند ہے جن میں سے ایک نظام تنفس کے سنگین امراض سے تحفظ بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ EcSOD کی سطح میں ورزش کے نتیجے میں اضافہ ہوتا ہے جو پھیپھڑوں کے جان لیوا امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹ اس وقت بنتا ہے جب لوگ ایروبک ورزشوں جیسے جمپنگ، رسی کودنا، تیز چہل قدمی یا جاگنگ کو اپنی زندگی میں شامل کر لیتے ہیں۔

آپ بھی باآسانی ان میں سے جو بھی گھر میں کر سکتے ہیں، کریں تاکہ فٹ رہیں اور کورونا وائرس سے بھی بچ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More