واٹس ایپ سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ میں رابطے کے لئے استعمال ہونے والی سب سے عام ایپلیکیشن ہے۔ اس کے بارے میں چھ ایسے راز جن کو جان کر آپ بھی ٹرائی کریں۔
1: اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے دوستوں کے میسجز بھی پڑھ لیں اور انھیں بھی پتہ نہ چلے تو سیٹنگ میں جاکر ریڈ ریسیپٹ کا آپشن بند کردیں اس طرح آپ تمام میسجز پڑھ سکتے ہیں اور کسی کو پتہ بھی نہیں چکے گا۔
2: اگر آپ چاہتے ہیں کہ وائس میسجز کو آپ کے برابر میں بیٹھا فرد نہ سن سکے تو آپ موبائل کی سکرین کے اوپر سینسر کی جگہ جہاں ایک چھوٹا سا نشان بنا ہوتا ہے اس پر ہاتھ رکھ کر موبائل کان کے قریب کرلیں گے تو آپ کو آواز سنائی دے سکے گی کسی اور کو نہیں۔
3: آپ کو کوئی بہت اہم میسج لگتا ہے کہ آگے آنے والے دنوں میں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو اس چیٹ آن کریں اور سائیٹ میں جو تین نشانات ہوتے ہیں ان کی مدد سے اسٹار کردیں ۔ پھر جب بھی آپ کو یہ میسج دیکھنا ہو آپ واٹس ایپ آن کرکے سیدھے ہاتھ پر یہی تین نقطوں والی جگہ پر جاکہ اسٹارڈ میسج آن کردیں آپ کو تمام محفوظ شدہ پیغامات مل جائیں گے۔
4: کسی خاص بندے سے بات کرنی ہے یا جن سے آپ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں ان کی چیٹ کو سب سے پہلے دیکھنے کے لئے آپ ان کی چیٹ پر آکے نمبر کو لانگ پریس یا دیر تک دبائے رکھیں اور پن کا ایک نشان آئے گا اس پر کلک کردیں تو آپ کو ان کی چیٹ ہمیشہ سب سے پہلے ملے گی۔
5: واٹس ایپ آن کئیے بغیر میسجز پڑھنا چاہتے ہیں تو سیٹنگ میں جاکر نوٹیفیکیشن کو آن کرکے اس میں پاپ اپ کی سیٹنگ کھولیں اور آخری والی پوپ اپ پر کلک کردیں۔ اس طرح آپ واٹس ایپ آن کئے بغیر ہی لوگوں کو جوابات دے سکتے ہیں۔
6: غیر ضروری تصاویریں اور وڈیوز کو موبائل میں محفوظ ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر ڈیٹا اسٹوریج اور استعمالات کے آپشن کو آن کرلیں اور اس پر موبائل ڈیٹا کے آپشن میں جاکر تمام چیزوں سے ٹک کا نشان ہٹادیں اور اسی طرح وائی فائی کے آپشن کا نشان بھی ہٹا دیں، اس کے بعد آپ کو وہ ہی تصاویر اور وڈیو مل سکے گی جو آپ چاہیں گے۔