پانی میں زیادہ دیر تک ہاتھ ڈالنے ، نہانے، کپڑےدھونےیاسوئمنگ کرنےکے بعد آپ کے ہاتھوں کی انگلیوں کے پورے یا ٹپس پر سلوٹیں پڑنے لگتی ہیں، نشانا ت آجاتے ہیں اور ہاتھ بلکل نرم ملائم ہوجاتے ہیں، بعض دفعہ جلد پھٹ بھی جاتی ہے اور کھال اترنےلگتی ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کہیں جلد اندرونی طور پر خراب تو نہیں ہوجاتی؟ کہیں ٹشوز تو نہیں پھٹ جاتے؟
جی نہیں! نہ تو ٹشوپھٹ رہے اور نہ ہی اندرونی جلد خراب ہورہی ہے، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب پانی میں ہاتھ دیر تک ڈال کر رکھیں تو اس سے آپ کی انگلیوں میں موجود اعصاب جوکہ دماغ تک پیغام لے جانے کا کام کرتے ہیں وہ دماغ کومطلع کرتے ہیں کہ باہر کے ماحول میں نرمی زیادہ ہے اور اس سے پھسل سکتے ہیں اس دوران دماغ کے ریسپانسوو حصے میں خون کا بہاؤ کم ہونے لگتا ہے اور ہماری انگلیاں سکڑنے لگتی ہیں۔
لہٰذاا یک خاص سوئیٹ گلینڈ کے تحت دماغ پوروں تک ایک کیمیائی رطوبت کا اخراج کرتا ہے جس سے انگلیوں کو مضبوط جمے رہنے اور کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
اگر ہماری انگلیاں پانی کی زیادتی کے باعث نہ سکڑیں تو اس سے جلد کے خراب اور ٹشوز کے پھٹنے کا ڈر لاحق رہے گا۔ لہٰذا قدرتی طور پر ایسا مادہ خارج ہوتا ہے جو کہ آپ کے جسم کے توازن کے ساتھ ساتھ انگلیوں کا توازن بھی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ورنہ گرنے اور پھسلنے کی وجہ سے پورے جسم کو تکلیف پہنچ سکتی ہے۔