آپ کے انگوٹھے میں چھپے ہیں ایسے راز جو آپ کو حیران کر دیں

ہماری ویب  |  Apr 18, 2020

آج کے جدید دور میں انسانی شخصیت کے حوالے سے مختلف قسم کی سائنسی تحقیقات کا عمل جاری رہتا ہے۔ اسی حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی ہاتھ کسی بھی انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں اور ان میں کئی راز چھپے ہوتے ہیں۔

انسان اور اس کے انگوٹھے کا بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے کہ انسان کیا سوچ رکھتا ہے، انسان کی فطرت کیسی ہے یعنی انگوٹھے کو پرکھنے والے کافی حد تک کسی بھی انسان کا ذہن پڑھ لیتے ہیں۔

اس کی علامات کچھ اس طرح ہوتی ہیں کہ جب ہاتھ پر انگوٹھا اپنی قوت کھو بیٹھتا ہے اور ہتھیلی پر گر جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ موت آپ کے بہت قریب ہے اور قوتیں جواب دیتی ہیں، دلائل کی طاقت نہیں رہتی۔

اگر انگوٹھے میں لرزش پیدا ہورہی ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ موت آپ سے بہت دور ہے اور قوتیں بیماری کے باعث عارضی طور پر جواب دے رہی ہیں، جسم اور دماغ میں دلائل کی قوت باقی ہے ، اس کا مطلب ہے کہ عارضی علامات آئی ہیں اور ختم ہو جائیں گی اور انسان بچ جائے گا۔

چھوٹے اور موٹے انگوٹھے والے لوگوں کی عادات میں برداشت اور صبر موجود نہیں ہوتا اور اپنے کاموں کو جزبات اور غصے سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ لمبے اور خوبصورت انگوٹھے والے افراد اچھی فطرت کے حامل ہوتے ہیں اور اپنے ہر کام میں سمجھداری کا مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More