کورونا وائرس مرنے والے کی لاش میں کب تک زندہ رہتا ہے؟ حیرت انگیز معلومات

ہماری ویب  |  Apr 16, 2020

کورونا وائرس سے متعلق کئی باتیں سامنے آئیں یہاں تک کہ اس وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے کو کس طرح دفنانا ہے یہ بھی بتایا گیا۔ یہ خبر بھی سامنے آئی کہ یہ وبائی مرض گفتگو کرنے سے بھی ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے۔

یہ تو بات ہوگئی انسانوں کی لیکن ہم نے یہ بھی دیکھا کہ پالتو جانوروں میں یہ وائرس پایا گیا جو ان کے مالک سے ان میں منتقل ہوا۔

حال ہی میں ایک یہ خبر سامنے آئی کہ تھائی لینڈ میں ایک صحت مند شخص میں یہ وائرس مرنے والے انسان سے منتقل ہوا، مرنے والا کورونا وائرس میں مبتلا تھا۔ یہ اس نوعیت کا پہلا کیس ہے۔

جرنل آف فارنزک اینڈلیگل میڈیسن میں شائع ہونے والے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ فرانزک طبی ماہرین کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض سے وائرس منتقل ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں لیکن کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کے بائیولوجیکل نمونوں اور لاش سے وائرس لگنے کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔

تاہم عالمی اداراہ صحت کے مطابق کووڈ-19 متاثرہ مریض کی لاش میں چند گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے، اگرچہ اس حوالے سے زیادہ تحقیقات تاحال نہیں کی گئیں کہ وائرس مرے ہوئے شخص میں کتنی دیر تک رہ سکتا ہے جبکہ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص زندہ ہو یا مردہ، اس سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس، ماسک اور گلوز کا استعمال کرنا انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More