کورونا وائرس ایک جان لیوا مرض ہے اور یہ وائرس بہت تیزی سے اپنے شکار کو نشانہ بنا لیتا ہے۔ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی اس وبا کے باعث کئی لاکھ انسانی جانیں تباہ ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس چکنائی کی ایک تہہ ہے جس کو ختم کرنے کے کئی اہم طریقے ڈاکٹرز ہمیں بتاتے ہیں جن میں سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں کو مسلسل دس منٹ کے بعد 20 سیکنڈز تک دھونے سے وائرس کا وجود آپ کے ہاتھوں سے مٹ جاتا ہے۔ دوسرا اہم طریقہ کار یہ ہے کہ لوگوں سے سماجی دوری اختیار کریں اور تقریباً 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں۔
وفاقی وزارت صحت نے(UNICEF) یونیسیف پاکستان اور عالمی ادارہ صحت (WHO) پاکستان کے تعاون سے کورونا وائرس کے بارے میں عوام کی آگاہی کے لیے ویڈیو پیغام پیش کیا ہے۔
منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروس پاکستان نے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کورونا کی علامات پر ایک ویڈیو ترتیب دی ہے، دیکھیں، جانیں اور سب کے ساتھ شئیر کریں۔