کورونا وائرس سے متعلق متعدد تحقیق ہو چکی ہیں جبکہ اب فرانسیسی سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پانی کو ابالنے جتنا درجہ حرارت چاہیے ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو اگر 60 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک گرمائش دیں تو وائرس میں ایک سے دو اور دو سے چار میں تقسیم ہو کر بڑھنے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے، لیکن جب وائرس کو 92 ڈگری سینٹی گریڈ پر 15 منٹ تک تپش دی گئی تو وہ بالکل ختم ہو گیا۔
تاہم امریکہ کی نیشنل اکادمی آف سائنسز نے وائٹ ہاؤس کو پچھلے ہفتے بتایا تھا کہ موسم گرما کے درجہ حرارت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اثر نہیں پڑے گا، جبکہ قبل ازیں یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ گرمی کی شدت بڑھنے سے کورونا وائرس ختم ہو جاتا ہے۔