بچپن میں ہاتھی کی سواری تو سب ہی کرتے ہیں، آپ نے بھی کی ہوگی۔ ہاتھی کا شمار دنیا کے بھاری بھرکم جانوروں میں سے ہوتا ہے، جس کا ایک قدم زمین پر پڑجائے تو نشانات دیر سے ہی جاتے ہیں۔ ہاتھی کو معصوم جانور سمجھا جاتا ہے آئیے آج جانتے ہیں ہاتھی سے متعلق چند دلچسپ باتیں:
٭ ہاتھی انسانوں سے زیادہ ہمدرد اور رحم دل ہوتا ہے، اس میں احساس کی حس سب سے زیادہ ہوتی ہے، یہ جانوروں کا دکھ درد بانٹتا ہے۔
٭ ہاتھی رات میں صرف دو سے تین گھنٹے سوتا ہے، اس کے علاوہ وہ نہیں سوتا اور نہ اس کو
نیند آتی ہے۔
٭ ہاتھی مستقل 16 سے 18 گھنٹے کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
٭ ہاتھی کے دانت اتنے تیز ہوتے ہیں کہ اوزار بنانے میں کام آتے ہیں۔
٭ ہاتھی کے گھر اور جھنڈ کی نگرانی ایک مادہ ہتھنی کرتی ہے، اور سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔
٭ نمک کی طلب انسان سے زیادہ ہاتھیوں کو ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہاتھی اپنے پیروں سے اتنی اچھی طرح زیرِ زمین نمک کھود لیتے ہیں، جو کہ بعد میں ہمارے ہی کام آتا ہے۔
٭ ہاتھی کی ذہانت اس قدر تیز ہوتی ہے کہ وہ جب کوئی چیز ایک مرتبہ دیکھ لے تو اسے بھولتا
نہیں ہے، کسی جانور سے ملے تو بھی نہیں بھولتا، اس کو سب کچھ یاد رہتا ہے۔
٭ ہاتھی زمین میں پانی ذخیرہ کرنے کے لئے گڑھے بنائے رکھتا ہے، جس سے بارش کا پانی ان گڑھوں میں جمع ہوجاتا ہے اور یہی پانی دیگر جانوروں کو بھی سیراب کرتا ہے۔
٭ ہاتھی کی جین میں اینٹی کینسر صلاحیت پائی جاتی ہے جس سے نہ صرف ہاتھی بلکہ انسان بھی
مستفید ہوتے ہیں۔
٭ ہاتھی کے جسم پر کھردری لکیریں اس کو دھوپ تپش اور گرمی کے اثرات سے بچاتی ہیں۔
٭ یہ اپنے دیگر ساتھیوں سے بغیر بات کیے بھی رابطہ کرسکتا ہے، ان میں قدموں کی آہٹ اور چال کو سمجھنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔
٭ ہاتھی ایسے راستوں پر دن کے بجائے رات کے اوقات میں سفر کرتے ہیں جہاں ان کو خطرہ ہو کہ شکاری ان کو پکڑلیں گے یا مار دیں گے۔
٭ قدرتی طورپر ان کو موسمی تبدیلیوں اور اثرات کا علم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے یہ آنے والوں خطروں سے خود کو بچانے کے لئے پہلے ہی حکمتِ عملی اختیار کرلیتے ہیں۔