روز مرہ استعمال ہونے والی اس ٹوتھ پک کے اس نشان اور ان چیزوں میں موجود ایسے ڈیزائن کا مقصد کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 11, 2020

یہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ کوئی بھی چیز بیکار نہیں بنائی جاتی، یہ حقیقی بات ہے کہ ہر چیز کو بنانے کے پیچھے کوئی نہ کوئی مقصد تو لازمی ہوتا ہے۔

ان چیزوں کا مقصد جانیئے اور دوسروں کو بھی بتائیے

دانت صاف کرنے والی لکڑی Toothpick


دانتوں کو صاف کرنے کے لئے جو لکڑی کا استعمال کرتے ہیں اس کے نیچے ایسا ڈیزائن کیوں ہوتا ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے؟ یہ اس لئے ہوتا ہے تاکہ اس کے پیچھے کے حصے کو توڑ کر کسی بھی میز یا کسی سطح پر رکھ کر اس کے اوپر ڈنڈی کو رکھا جاسکے تاکہ وہ دوبارہ قابلِ استعمال بن سکے۔

آئی فون کے بیک کیمرے کے برابر میں چھوٹا سا گول نشان


آئی فون تو دیکھا ہی ہوگا آپ نے اس کے بیک کیمرے کے برابر میں ایک چھوٹا ساگول نشان ہوتا ہے۔ یہ کوئی سینسر نہیں ہے بلکہ یہ بیک مائل ہے جو کہ بیک کیمرے میں رکارڈ کی جانے والی ویڈیو کی آواز کو بھی اچھے سے رکارڈ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کتابوں کی مارجن لائن

کتابوں، نوٹ بک اور کاپیوں میں مارجن لائن لگی ہوئی ہوتی ہے وہ اس لئے نہیں ہوتی کہ اس کے آگے کچھ نہیں لکھنا، اس کا خاص مقصد یہ ہے کہ ان مارجن لائنوں کی وجہ سے چوہا ان صفحوں کو نہیں کھاتا ہے اور کتاب خراب ہونے کا ڈر بھی نہیں رہتا۔

اونی ٹوپیوں کے اوپر پوم پوم یعنی اونی دھاگوں کا گھچا


اونی ٹوپیوں کے اوپر اونی دھاگوں کا گھچا پوم پوم جو بنا ہوتا ہے وہ اس لئے نہیں ہوتا کہ بچے کھیلیں اس کے ساتھ بلکہ اس لئے ہوتا ہے تاکہ ان ٹوپیوں کو پہننے کے بعد بچے کا سر کسی سطح سے اگر ٹکرائے تو بڑی چوٹ سے بچ جائے اور یہ مزاحمت پیدا کریں۔

کپ کے نیچے ابھار

چائے یا کافی پینے والے کپوں کے نیچے دونوں اطراف ابھار ہوتے ہیں، آپ جانتے ہیں ان کو اسلئے بنایا جاتا ہے تاکہ کپ میں جب چائے یا کافی ڈالی جائے تو کپ ان کی گرمائش سے ٹوٹے نہیں بلکہ ان ابھاروں کی مدد سے ہوا کا گزر ہوسکے، اور دھونے کے بعد کپ کو الٹا کر رکھنے سے ان ابھاروں کی مدد سے کپ کے اوپر موجود پانی خود بخود نیچے بہہ جاتا ہے۔ اس طرح کپ سوکھ جاتے ہیں۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More