ذیابطیس کیا ہے اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟ یہ کیوں ہوتا ہے ماہرین نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Apr 11, 2020

ذیابطیس کیا ہے؟

ذیابطیس میں جسم کی شکر (گلوکوز) میں حل ہو کر خون میں شامل نہیں ہو پاتی جس سے دل کے دورے، فالج، نابینا پن، گردے فیل، پاؤں اور ٹانگیں ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اقسام

ذیابطیس کی دو اقسام ہیں:

ذیابطیس ٹائپ ون میں ہمارا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے، جسم میں انفیکشنز اور جراثیم سے بچنے کی طاقت کم ہوجاتی ہے، انسولین کی مقدار میں کمی آنے لگتی ہے۔ کیونکہ ٹائپ ون ذیابیطس میں لبلبہ انسولین بنانا بند کر دیتا ہے جس سے شکر خون کے بہاؤ میں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

٭ٹائپ ٹو

ٹائپ ٹو میں جسم کا وزن تیزی سے گھٹتا یا بڑھتا ہے جس کا عام طور پر اندازہ نہیں لگاتا جاسکتا ہے اس میں جسم کی چربی جگر کے اطراف جمع ہونے لگتی ہے۔ اس میں لبلبہ جسم کی ضرورت کے مطابق انسولین نہیں بناتا اور جو بناتا ہے وہ ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتی۔

علامات:

ذیابطیس کی عام علامات میں پیاس لگنا، معمول سے زیادہ پیشاب کا آنا، تھکاوٹ جلدی محسوس کرنا، نظر کم آنا اور زخموں کا نہ بھرنا وغیرہ ہیں۔

حل:

اس کا بنیادی حل میٹھی چیزوں کو ترک کرنا ہے، لیکن اس کے علاوہ اگر آپ کو خود میں کوئی ایک بھی علامت نظر آئے تو معالج سے مشورہ لازمی کریں کیونکہ وہ آپ کو دوائیں بھی تجویز کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More