کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن، زمین کی آواز بدل گئی۔۔۔ ماہرینِ ارضیات نے حیران کن انکشاف کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 06, 2020

کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے سبب دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، اسی حوالے سے ماہرینِ ارضیات نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

برطانوی ویب سائٹ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن کا زمین پر اثر پڑا ہے، چونکہ لوگوں کی آمدورفت نہیں ہو رہی اسی وجہ سے زمین پر جنبش کی شدت میں کمی آ رہی ہے'۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ 'جب سے لاک ڈاؤن کی صورتحال پیش آئی ہے تب سے ہی آواز کو ناپنے والے، زمین کی گردش اور زلزلے کے متعلق بتانے والے سائزمومیٹرز پر زمین کی آواز کی شدت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے'۔

ماہرین ارضیات کے مطابق 'انسانوں کی سرگرمیوں کا شور اتنا کم ہو گیا ہے کہ اب سائزمومیٹرز کے ذریعے دور دراز علاقوں میں آنے والے ہلکے سے زلزلوں کی وہ آواز بھی سنی جا سکتی ہے، جو اس سے قبل انسانی سرگرمیوں کے شور کی وجہ سے سنائی نہیں دیتی تھی'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More