پیزا کو پہلی بار کس نے بنایا؟ پیزا کے بارے میں ایسی اہم معلومات جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوں گی

ہماری ویب  |  Apr 04, 2020

پیزا دنیا بھر میں مشہور ہے اور کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو اس کو پسند نہ کرتا ہو خصوصاً بچے اور نوجوان لوگوں کی تو سب سے زیادہ پسندیدہ غذا ہی پزا ہے۔ اس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے اور جب تک کھا نہ لیں جیسے دل کو سکون نہیں آتا۔

آپ جانتے ہیں پزا کی حقیقت کیا ہے؟

• اٹلی کے کھانےدنیا بھر میں اپنے ذائقے اور منفردیت کی وجہ سے مشہور ہیں اور یہ بھی دراصل اٹلی کی ہی ڈش ہے۔

• اٹھارویں صدی میں اٹلی کے شہر نیپلس میں پیزا کا رجحان بڑھا کیونکہ نیپلس شہر سے اٹلی کی برآمدات میں اضافہ ہوا تو متوسط طبقےکے لوگوں کی بھوک کے لالے پڑگئے، اورغریب غرباء سب نے مل جل کرایک ساتھ کھانا بنایا ، لہٰذا روٹی بنانے کے بڑے بڑے توے کوئلوں پر رکھے جاتے اور ان پر ایک ہی مرتبہ آٹے کا بڑا پیڑا اور اس پر جو بھی سبزی تھوڑی بہت ہوتی وہ ڈال کر ایک بہت بڑا سا پراٹھا بنا لیا جاتا ، اور اس طرح گزارہ کیا جاتا۔ اس زمانے میں یہ صرف غریبوں کی خوراک معلوم ہوتی تھی اور کوئی امیر اس کو کھانا پسند نہ کرتا تھا۔

• کچھ عرصے بعداٹلی کا بادشاہ کنگ فرڈیننڈ اول نیپلس کے دورے پر اپنی بیگم کے ہمراہ آیا، وہاں ان کی شاہی کھانوں سے تواضع کی گئی، لیکن ایک روز وہ اکیلے باہر نکلے تو دیکھتے ہیں کہ سڑکوں پر ایک بڑی سی لوہے کی گول پلیٹ لے کر ایک شخص گھوم رہا ہے اور اس کی پلیٹ پر اتنی بڑی روٹی ہے جسے وہ کاٹ کاٹ کر لوگوں کو اتنی سستی بیچ رہا ہے اور بچے بھاگ بھاگ کر کھارہے ہیں۔ اس نے بھی کھایا اور وہ روز کھانے لگا۔

• ایک روز شاہی محل میں بڑے بڑے شیف بلائے گئے جنھوں نے بادشاہ کنگ فرڈیننڈ اول کی ملکہ کے لئے تین قسم کے پیزا بنائے جو انھیں بہت پسند آئے۔

• اس کے بعد پیزا اٹلی کی مشہور ترین ڈش بن گیا، اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکی فوجیوں نے اس ڈش کو امریکہ بھر میں پھیلا دیا، جب سے آج تک پیزا دنیا بھر کی مشہور ترین ڈش بن گئی جسے ہر طبقے کے افراد کھاتے ہیں۔

• :دنیا کا سب سے بڑا پیزا دنیا کا سب سے بڑا پیزا امریکی شہر لاس اینجلس میں بنتا ہے جس کی چوڑائی اور لمبائی 4 فٹ 6 انچ ہوتی ہے۔ اسے بیک وقت 50 سے 100 افراد آرام سے کھا سکتے ہیں۔

• تلاہواپیزا: اسکاٹ لینڈ میں بیک ہوا اور پکا ہوا پیزا تو ملتا ہی ہے ساتھ ہی وہاں تلا ہوا پیزا بھی ملتا ہے جو دنیا بھر میں منفرد پیزا کی قسم ہے۔اس کو تیل میں تلا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More