5 ایسے طریقے جن سے آپ مختلف جراثیموں سے بچ سکتے ہیں، جانیں اور ان طریقوں کے استعمال کو یقینی بنائیں

ہماری ویب  |  Apr 04, 2020

• جراثیم اب انسانوں سے زیادہ طاقتور ہوگئے ہیں اور یہ کبھی بھی کہیں بھی آجاتے ہیں، ان کو ہمیں بلانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی ہے اور جب کسی بھی فرد پر جراثیم آجائیں تو یقینی طور پر یا تو وہ بیمار ہوجاتا ہے یا اس کو کوئی انفیکشن وغیرہ ہوجاتا ہے۔

• گھر سے باہر اگر آپ رہیں تو جراثیم کا حملہ کرنا عام سی بات ہے کیونکہ سڑکوں یا دیگر چیزوں کی صفائی ہم گھر کی طرح نہیں کرسکتے ہیں، لیکن اگر گھر میں ہی رہ کر آپ پر جراثیم اثر انداز ہوں، یا آپ کے گھر میں بھی یہ موزی جراثیم آجائیں تو یہ مسئلے والی بات ہوتی ہے۔

• اگرچہ گھر ہماری پہلی آرام گاہ ہوتا ہے، جسے خواتین چاہتی ہیں کہ ہر صورت گھر صاف رہے، اب گھر بھی آپ اچھے طریقے سے صاف رکھ رہی ہیں پھر بھی جراثیم کا ضدشہ رہتا ہی ہے، لہٰذا آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح گھر میں رہتے ہوئے آپ جراثیموں سےاپنی جان چھڑوا سکتے ہیں:

1: ہاتھ دھوئیں ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں، اور صابن کو دو سے تین منٹ ہاتھوں پر لگا کر چھوڑ دیں پھر اچھی طرح ان کو رگڑیں، تاکہ سارا میل کچیل نکل جائے، اس بات کا ضروری خیال کریں کہ بلا ضرورت اپنے ہاتھوں کو چہرے پر نہ لگائیں، کیونکہ چہرے کی جلد حساس ہوتی ہے اس لئے جراثیم چہرے پر جلدی اثرانداز ہوتےہیں۔

2: بلاضرورت گھر سے باہر نہ جائیں ہم میں سے اکثر لوگوں کو باہر گھومنے کا شوق ہوتا ہے، چاہے کوئی کام ہو یا نہ ہو بس باہر نکل کر ادھر ادھر مٹر گشتیاں کرنی ہیں، لیکن یہ عادت بلکل بھی صحیح نہیں ہے اس طرح سے آپ دنیا جہان کے جراثیموں کی خود دعوت کرلیتے ہیں، اور وہ آپ کے گھر میں ہر جگہ پھیل کر گھر والوں کو بیمار کرتے ہیں۔

3: مدافعتی نظام بڑھائیں گھر میں رہ کر عیش و آرام اور بے تکی غذائیں کھانے سے بہتر ہے کہ آپ ایسی غزائیں کھائیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا سکے، کیونکہ جن کا مدافعتی نظام بہتر نہیں ہوتا سارے جراثیم ان پر حملہ آور تیزی سے ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہلدی میں انیٹی سیپٹک موجود ہوتا ہے تو اس کا استعمال کھانوں میں رکھیں۔

4: گھر میں ڈومیسٹک گیمز کھیلیں، لیکن جراثیم کا کھیل نہ کھیلیں گھر میں رہیں تو صاف ستھرے ماحول میں آپ اپنے گھر والوں اور بچوں کے ساتھ ڈومیسٹک گیمز کھیلیں، اس سے اپ کی بھی صحت اچھی رہے گی اور بچوں کی بھی۔ اور کھیل ہی کھیل میں آپ اپنے گھر والوں کو صفائی ستھرائی میں لگا لیں، اس سے دو فائدے ہوں گےآپ کا گھر بھی صاف رہے گا اور جراثیم بھی کسی حد تک کم ہوجائیں گے۔

5: ضروری سفر کے دوران محتاط رہیں گھر میں ہزاروں چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لئے بازار جانا پڑ جاتا ہے تو چہرے کو ماسک سے ڈھانپ لیں اور سفر کرنے سے پہلے اپنی ذاتی گاڑیوں کو بھی صاف کریں، اور اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہاتھوں میں دستانوں کا استعمال کریں تاکہ کسی دوسرے کے جراثیم آپ میں منتقل نہ ہوں۔ سبزی پھل بھی خریدنے ہیں تو بھی دستانوں کا استعمال مفید ہے۔

خود بھی آپ محفوظ رہیں اور اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More