Ok ہم ہر بات میں یہ لفظ استعمال کیوں کرتے ہیں کیا آپ کو اس کے معنی معلوم ہیں؟ جانیں اس کا دلچسپ جواب

ہماری ویب  |  Apr 04, 2020

جی ہاں! ٹھیک ہے! صحیح ہے! متفق ہیں! اب ان الفاظوں کا استعمال ذرا کم ہی ہوگیا ہے کیونکہ ہر دوسرا فرد OK اوکے! کہہ کر جان چھڑا لیتا ہے۔

آپ جانتے ہیں یہ لفظ 1782 سے استعمال کیا جانے والا انگریزی کا قدیم ترین لفظ ہے ، اس کو باقاعدہ طور پر 1840 میں ایک امریکی سیاستدان مارٹن وان بورین نے انتخابات کے موقع پر نعرے کے طور پر استعمال کیا۔ جب سے یہ لفظ ہر کسی کی زبان پر رچ بس گیا ہے۔

یہ OK لفظ بہت سے الفاظوں کا مخفف رہا ہے، کوئی اسے کسی طرح سے پہچانتا ہے ، تو کوئی کسی اور طرح سے۔

دراصل یہ ایک یونانی لفظ ہے جو کہ “Oll Korrect”, “Ole Kurreck” or “Orl Korrekt” کا مخفف ہے، جس کے معنی ہیں سب ٹھیک ہے، صحیح ہے، متفق کے ہیں۔

اس دہائی میں لوگ پورے الفاظ سے زیادہ چھوٹے مخففات کو بولنے میں دلچسپی لے رہے تھے، اس لئے Oll Korrect کی جگہ صرف OK کہا جانے لگا، اور آج بھی یہی OK دنیا بھر میں استعمال کیا جاتاہے۔

اس کا مزید استعمال 1912 میں امریکہ میں ہونے والے لڑکوں کے اسٹیج پلے سے بڑھا، جہاں لڑکوں کے گروپ نے میزبان کے سوال کا جواب "Okie-Dokie" میں دیا، یہ وہ وقت تھا جب کہ اس لفظ کی ترسیل دنیا بھر کے ملکوں میں ہوئی اور خاصی شہرت پائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More