کورونا وائرس لاک ڈاؤن: حسن علی نے بھی گھریلو ذمہ داریاں سنبھال لیں، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Apr 03, 2020

گزشتہ سال اگست میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھارتی خاتون سمیہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ کورونا وائرس کے باعث جہاں پورا ملک لاک ڈاؤن ہے تو وہیں اس مشکل وقت میں ان دونوں کی ہنستی مسکراتی جوڑی گھریلو کاموں میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانے میں مصروف ہے۔

کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ سمیہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔ ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس کے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ بہترین دوست ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ صرف کھانا اور سونا ہی نہیں بلکہ اپنی بیوی کی مدد بھی کریں۔

یہاں ان کی چند تصویروں پر بھی نظر ڈالیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More