نزلے میں ہماری ناک کا ایک حصہ ہی کیوں بند ہوتا ہے؟ جانیئے بڑی وجہ

ہماری ویب  |  Mar 28, 2020

نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایت میں اکثر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہماری ناک کا صرف ایک ہی حصہ کام کررہا ہے اور دوسرا حصہ بند ہے، جس کی وجہ سے ایک عجیب سی کیفیت طاری ہوجاتی ہے، سانس لینے میں بھی تکلیف اور اکتا ہٹ کا الگ شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ عمل صرف سردی میں ہی زیادہ نہیں بلکہ گرمی میں بھی بعض اوقات ہوجاتا ہے۔ اور اگر نزلہ آپ کا بہنے والا ہو تو پھر زیادہ تکلیف ہوتی ہے، کیونکہ ایک طرف کی ناک بہہ رہی اور دوسری طرف سے ناک صاف کرتے وقت کھچ کھچاؤ ہونے لگتا ہے۔ یہ بڑی عجیب بات ہے،

مگر کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اس کی وجہ طبی ماہرین نے بتائی کہ:

• ہوا پھیپھڑوں تک پہنچنے سے پہلے ناک میں سے گزرتے ہوئے گرم اور ہلکی سی گیلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑے خشک نہیں ہوتے اور نزلے کی صورت میں ہمارا جسم ایک نتھنے کو زیادہ ہوا پہنچا پاتا ہے اس طرح یہی ایک نتھنازیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے، اس لئے سانس بھی ایک طرف سے ٹھیک آتا ہے اور دوسری طرف سے نہیں۔

• اس کے علاوہ خون کا بہاؤ ایک تھنے کی طرف بڑھ جاتا ہے اور سوزش بھی بڑھنے لگتی ہے جس کی وجہ سے ناک آدھی کھلی آدھی بند ہوجاتی ہے۔

• ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں آپ کو چاہئیے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ مذید مزاحمت سے بچ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More