کورونا وائرس علامات ظاہر کئے بغیر بھی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوجاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 26, 2020

اس وقت کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنے خوف کی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس مہلک وبا پر قابو پانے کے لئے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کورونا وائرس علامات ظاہر کئے بغیر بھی متاثرہ فرد سے دوسرے میں منتقل میں ہو سکتا ہے۔

چین کے شہر ووہان کی 20 سالہ لڑکی کورونا وائرس کا شکار ہوئی اور اس نے اپنے خاندان کے پانچ افراد میں وائرس کو منتقل کیا جبکہ وہ کبھی جسمانی طور پر بیمار نہیں ہوئی تھی۔

مہلک وبا کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یورپی ملک نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں آبادی کے زیادہ بڑے حصے کو ٹیسٹ کرنے کے بعد دریافت کیا کہ 50 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عندیہ دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس اس وقت بھی ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے، جب مریض میں وائرس علامات ظاہر نہیں ہوئی ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More