بھارت میں والدین نے اپنی نومولود بچی کا نام کورونا رکھ دیا

ہماری ویب  |  Mar 25, 2020

بھارت میں کرفیو کے دوران والدین نے اپنی پیدا ہونے والی بچی کا نام ’ کورونا‘ رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھ پور میں اتوار کے روز بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب سرکار کی جانب سے پورے بھارت میں کرفیو نافذ کیا گیا۔

بچی کے انکل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بچی اتوار کے روز پیدا ہوئی اور اُس وقت ہوئی جب شہر میں کرفیو کا سماء تھا، جس کے باعث ہمیں اپنی بہن کو اسپتال لے جانے میں شدید مشکلات درپیش آئیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بچی کا نام کورونا رکھا ہے اور اب اسی نام سے ہی سرکاری دستاویزات میں اُس کا اندراج کروائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 22 مارچ کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More