ہر کوئی انگلیاں چٹخاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انگلیاں چٹخانے پر آواز کیوں آتی ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 21, 2020

کام میں مشغول ہوں یا نہ ہوں اکثر لوگوں کی عادت بن جاتی ہے کہ وہ بیٹھے بٹھائے اپنی انگلیوں کو چٹخاتے رہتے ہیں اور پھر حیران ہوتے ہیں کہ آواز کیوں آرہی ہے؟ اس بات پر برسوں سے ماہرین بڑی تحقیق کر رہے ہیں کہ آخر کسی طرح معلوم کرلیں کہ یہ آواز آتی کس وجہ سے ہے کیونکہ لوگوں کا گماں ہے اس پر کہ ہڈی چٹخ رہی ہے تو وہ کمزور ہے اورجلدی ہی ٹوٹ جائے گی ۔

اس بات پر ماہرین نے مختلف ادوار میں جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ:

1: بلبلے پیدا ہونا اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلیوں کے چٹخنے پر آواز آنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جب ہم اپنی انگلیوں کو آپس میں چٹخاتے ہیں تو اس وجہ سے انگلیوں کے اندرونی حصے میں دباؤ کے باعث رگڑ پیدا ہوتی ہےجس سے انگلیوں کی ہڈیوں میں موجود سیال مادے سے چند ایک بلبے پیدا ہوتے ہیں۔ دراصل یہی بلبلے آواز کے پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

2: گیس کیویٹی چند ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آواز دراصل ایک گیس کیویٹی پیدا ہونے کی وجہ سے سنائی دیتی ہے۔ جوکہ اندرونی طور پر ہوتی ہے اور اس کا علم انسان کو نہیں ہورہا ہوتا۔

3: جوڑ کھلنے کے باعث کیونکہ انگلیوں کی ہڈیاں نازک ہوتی ہیں اور جب انکو آپس میں چٹخایا جارہا ہوتا ہے تو ان کے جوڑوں کے درمیان ایک گیپ یا خالی جگہ بنتی ہے جس میں موجود سائینوویئل فلوئیڈ‘ synovial fluid یا ’ایئر کیویٹی‘ کی وجہ سے آواز بنتی ہے۔

ابھی تک یہ چند وجوہات ہیں جو انگلیوں کے چٹخنے پر پیدا ہونے والی آواز کے متعلق ماہرین کی تحقیقات سے ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More