دوست احباب کی محفلوں میں تو ہم سب اٹھتے بیٹھتے ہیں اور ایک دوسرے کے رویے سے بھی واقف ہوجاتے ہیں۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ آپ کے کچھ دوست یا آپ خود مچھروں کے زیادہ کاٹنے سے پریشان رہتے ہیں۔ چاہے بھرے مجمعے میں آپ کے باقی دوستوں کو نہ کاٹیں مچھر آپ کو ضرور کاٹیں گے یا کسی اور دوست کو کاٹیں گے۔ اور سب کے سامنے بار بار کھجلانے میں شرم بھی آرہی ہوتی ہے۔
ماہرین نے اس بات پر کافی عرصہ تحقیق کی اور بالاخر اس بات کی وجہ سامنے آگئی کہ کس وجہ سے کچھ لوگوں کو مچھر بہت زیادہ کاٹتے ہیں:
: 1 گہرے رنگ کے عاشق مچھر جو خود بھی کالے رنگ کے ہوتے ہیں اور انھیں ہر گہرے رنگ کی چیز ہی پسند آتی ہے۔ آپ دیکھیں کہ جب آپ نے کسی گہرے رنگ کا کپڑا پہنا ہوا ہے تو مچھر آپ کے آگے پیچھے گھومتے نظر آتے ہیں چاہے وہ دن کا وقت ہو یا رات کا۔ آپ مچھروں کا شکار بنے ہوئے ہوتے ہیں۔
2: سہہ پہر سہہ پہر کے وقت مچھروں کی بینائی میں دگنا اضافہ ہوجاتا ہے اس لئے وہ آپ کو دیکھ کر دور سے بھی آپ کے خون کی دعوت اڑانے آجاتے ہیں۔
3: لیسٹک ایسڈ مچھروں کو انسانی جسم میں پایا جانے والا لیسٹک ایسڈ بے حد پسند ہوتا ہے اس لئے وہ آپ کو کاٹتے ہیں۔ کچھ لوگ جن میں یہ لیسٹک ایسڈ زیادہ پایا جاتا ہے مچھر ان کے پاس زیادہ جاتے ہیں۔
4: ایسیٹون مچھروں کو ہمارے جسم میں موجود ایسیٹون کیمیکل بھی بہت پسند ہے جو کہ سانس کے دوران خارج ہوتا ہے، اس وجہ سے بھی مچھر ہمیں کاٹنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔
5: او بلڈ گروپ مچھروں کو پینے کے لئے ویسے تو کسی بھی انسان کا خون مل جائے وہ شوق سے پی لیتے ہیں مگر اگر انھیں او بلڈ گروپ کا کوئی شکار مل جائے تو وہ اس کا سارا خون قطرہ قطرہ کر کے پینے کی کوشش کرتے ہیں۔
6: موٹے افراد مچھروں کو بھی موٹے افراد پسند آتے ہیں کیونکہ ان کا حجم زیادہ ہوتا ہے اور یہ زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں یہی گیس مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اب آپ جان گئے ہوں گے کہ مچھر کیسے انسانوں کو زیادہ کاٹنا پسند کرتے ہیں، اگلی دفعہ آپ مچھروں کا نشانہ بننے سے پہلے خود ہی اپنا خیال رکھیے گا۔