مجھے سانس نہیں آرہا۔۔۔ آپ لوگ کورونا وائرس کو معمولی نہ سمجھیں۔۔۔ مریضہ کی درد بھری ویڈیو آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو لے آئے گی

ہماری ویب  |  Mar 21, 2020

کورونا وائرس سے متاثرہ ایک برطانوی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون نے دنیا بھر کے لوگوں کو مرض کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ خاتون کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں لندن کے ہیلنگ ڈن اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر لیا گیا۔

خاتون نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ گزشتہ جمعہ کو اسپتال لائی گئیں جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔ رپورٹس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

برطانوی خاتون کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس وائرس کو معمولی سمجھ رہے ہیں وہ میری حالت دیکھ لیں، میرے لئے ہر ایک سانس ایسے ہے جیسے میں جنگ لڑ رہی ہوں، سانس لیتے ہوئے مجھے احساس ہوتا ہے کہ شاید میرے پھیپھڑوں میں شیشہ موجود ہے۔


انہوں نے کہا کہ مرض کی تکلیف اور اس کے احساس کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے، مجھے سانس لینے کے لئے بہت جتن کرنا پڑ رہے ہیں، آپ لوگ وائرس کو معمولی نہ سمجھیں اور وائرس کو کوئی موقع نہ دیں، کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہر ممکنہ اقدامات کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More