ماسک کس طرح بنائے جاتے ہیں ؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 18, 2020

سعودی وزارت تجارت نے فیس ماسک کے تیار ہونے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ماسک موجودہ ضرورت سے کئی زیادہ تعداد میں تیار کئے جا رہے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب میں ماسک کی وافر مقدار تیار کر لی گئی ہے۔

سعودی وزارت تجارت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار ہونے والے طبی ماسک کی سپلائی مارکیٹ میں کی جا رہی ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مقامی فیکٹریوں میں بننے والے ماسک ہر قسم کے ہیں، ان کی بڑی تعداد کو مختلف شہروں کی فارمیسیوں کو سپلائی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں ماسک اور سینیٹائزر کی طلب میں اضافہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More