دنیا بھر کے ممالک میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ مختلف ممالک کی وہ شاہراہیں جن پر لوگوں کا جمِ غفیر ہوا کرتا تھا، آج کل بالکل ویران پڑی ہیں۔
آئیے نظر ڈالتے ہیں کچھ ممالک پر۔۔۔
تفصیلات کے مطابق 'دبئی' کے سیاحتی مقامات کو 30 مارچ تک عام لوگوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
'چین' میں لوگوں کی بھیڑ والے پلوں پر کورونا وائرس کے خوف سے خاموشی کا راج۔
'ترکی' میں کورونا وائرس کا خوف، ہر جگہ ویرانی ہی ویرانی۔
'لبنان' میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
'واشنگٹن' سے ایک تصویر دیکھئے۔
'نیویارک' میں ریسٹورنٹس، بازار، اسکول اور دیگر عوامی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے خطرے کے سبب 'عراق' کا ایک بازار بند پڑا ہے۔
'آسٹریا' میں حکومت نے پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔
'اٹلی' کا شہر میلان آج کل بالکل ویران ہے۔ ملک میں حکومت نے کھانے اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
'لندن' میں فوڈ اسٹریٹ کی ویرانی۔