کورونا وائرس سے چین میں زندگی معمول پر آنا شروع۔۔۔ دنیا بھر کے 80 فیصد مریض اب خطرے سے باہر، دیگر ممالک میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئیے

ہماری ویب  |  Mar 18, 2020

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 80 فی صد مریضوں کی حالت اب بہتر ہے جبکہ 13.8 فیصد سنجیدہ نوعیت کے کیسز ہیں۔ 6.1 فیصد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی 17 مارچ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وائرس سے مجموعی طور پر 7 ہزار 426 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق وائرس سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن، سرحدوں اور عوامی مقامات کی بندش اور سماجی و عوامی سرگرمیوں پر پابندیوں کے باعث کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

امریکا، لاطینی، لیبیا، قطر سمیت کئی ممالک میں سرحدوں کی بندش سمیت شہریوں کو گھروں میں محدود رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آئیے جانتے ہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد کیا ہے؟

چین کے حوالے سے بات کی جائے تو غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے مرکز چین میں زندگی رفتہ رفتہ معمول پر آرہی ہے۔

عالی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چین میں 81 ہزار 116 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے جن میں سے 69 ہزار صحت یاب ہو کر اپنے گھروں میں اپنے پیاروں کے پاس واپس جا چکے ہیں۔

اٹلی کے حوالے سے بات کی جائے تو ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 349 اموات ہوگئیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 27980 تک پہنچ گئی۔

اب بات کرتے ہیں اس وائرس سے متاثر ہونے والے تیسرے بڑے ملک ایران کی۔ ایران میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14991 ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 853 ہے۔

چوتھا نمبر ہے اسپین کا جہاں چین، اٹلی اور ایران کے بعد سب سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے۔ اسپین میں کورونا وائرس سے 1438 مزید کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 9191 ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک میں وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 309 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 3503 اور ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں کیسز کی مجموعی تعداد 1547 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 55 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More