چند ایسی خطرناک علامات جو آپ کے جسم میں پانی کی کمی ظاہر کرتی ہیں

ہماری ویب  |  Mar 16, 2020

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کئی کئی گھنٹوں مصروف رہنے کی وجہ سے پانی پینا بھول جاتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتا ہے۔ گرمی کا موسم ہو یا سردی کا جسم کو مناسب پانی کی مقدار ملنا کی انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو پانی پینے کے پانچ فائدے بتاتے ہیں۔

1۔ سانس کی بو

ضروری نہیں کہ پیاز یا لہسن کے زیادہ استعمال سے آپ کے منہ میں بدبو پیدا ہو۔ کم پانی پینے سے بھی آپ کے منہ میں بدبو پیدا ہو سکتی ہے۔ پانی منہ میں جا کر لعاب دہن کو بو پیدا نہیں کرنے دیتا۔

2۔ ہر وقت سر میں درد رہنا

اگر آپ کو ہر وقت شدید سر درد رہتا ہے تو ایسا ممکن ہے کہ آپ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ سر درد کی ادوایات کے بجائے اگر ایک یا دو گلاس پانی پی کر انتظار کریں تو ممکن ہے کہ ایسا کرنے سے درد دور ہو جائے۔

3۔ ہر وقت تھکاوٹ

مناسب نیند لینے کے باوجود اگر آپ دن بھر تھکاوٹ کے شکار رہتے ہیں تو اس کی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہوسکتی ہے، جسم میں پانی کی مناسب مقدار حصوں کو چوکنا رکھتی ہے اور توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

4۔ کھڑے رہنے سے سر چکرانا

طبی ماہرین کے مطابق زیادہ دیر کھڑے ہونے پر سر چکرانا اس بات کی علامت ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے اندر پانی کی شدید کمی ہو رہی ہے، اگر ایسا ہو تو دن بھر میں کچھ گلاس پانی زیادہ پینا شروع کر دیں ایسا کرنے سے آپ کے جسم میں مثبت تبدیلی پیدا ہو گی۔

5۔ مسلز اکڑنا

اگر صبح اٹھنے کے بعد آپ کے جسم کے مختلف حصوں میں اکڑن محسوس ہو تو یہ بھی پانی کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، اگر آپ اضافی اکڑن محسوس کریں تو فوری طور پر پانی کا زیادہ استعمال ممکن بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More