کورونا وائرس ہے یا نہیں؟ جاپانی ماہرین نے صرف 15 منٹ میں جاننے کا طریقہ دریافت کر لیا

ہماری ویب  |  Mar 16, 2020

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ماہرین کو بوکھلا کے رکھ دیا ہے۔ یہ وائرس تیزی سے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتا ہے۔

دنیا بھر کے ماہرین اس سے بچاؤ کے طریقے دریافت کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ حال ہی میں کورونا وائرس کی جلد تشخیص کے لیے اسٹرپ تیار کر لی گئی ہے۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق یہ اسٹرپ جاپان کے ماہرین نے بنائی ہے۔ یہ اسٹرپ صرف 15 منٹ میں کورونا وائرس کو تشخیص کر سکتی ہے۔ جاپان کی نجی کمپنی نے یہ اسٹرپ چین کی ایک کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے اور امکان ہے کہ چین میں یہ پہلے ہی استعمال کی جا رہی ہے۔

مذکورہ اسٹرپ سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مریض کے خون کے نمونے اور ایک کیمیائی محلول کی ضرورت ہوتی ہے جسے مکس کرنے کے بعد یہ اسٹرپ ایک سرخ لائن ظاہر کرتی ہے۔ موصول ہونے والی لائن سے کورونا وائرس کی تشخیص صرف 15 منٹ میں کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے اس وقت کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے جدید ترین طریقہ 6 سے 8 گھنٹے کا وقت لیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More