گائے اور بکرے کا گوشت ہر گھر میں ہی کھایا جاتا ہے لیکن خواتین ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خریدتے وقت اگر اس میں یہ علامت ظاہر ہو تو ہی لیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Mar 14, 2020

خواتین گھر کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہیں۔ اور اس لئے وہ جب بھی بازاروں کا رخ کرتی ہیں تو ان کی اولین کوشش ہوتی ہے کہ کھانے پینے کی جو بھی اشیاء گھر میں آئے وہ تروتازہ اور صحت بخش ہو۔

سبزیاں خریدتے وقت تو دیکھ کر اندازہ کرنا مشکل نہیں ہوتا کہ کون سی سبزی تازہ اور صاف ہے، مگر گوشت خریدتے وقت یہ پہچان کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور خواتین گوشت فروشوں سے بار بار پوچھتی رہتی ہیں کہ یہ تازہ ہے یا نہیں؟ کہیں باسی تو نہیں ہے؟ دو دن پرانا تو نہیں ہے۔۔۔ اکثر ایسی باتوں سے آپ خود بھی اکتا جاتی ہیں اور بیچنے والے دکاندار بھی۔

آج آپ کی اس مشکل کا آسان ترین حل ہم بتا دیتے ہیں تاکہ اگلی دفعہ آپ گائے، بکرے یا مچھلی خریدنے جائیں تو بغیر کسی کھچ کھچ کے خود ہی پتا لگالیں کہ کون سا گوشت آپ کے لئے صحیح ہے تازہ ہے اور کون سا باسی ہے۔ گوشت کی پہچان کے لئے اس کے ریشے، رنگت اور نرمی دیکھی جاتی ہے۔

1: بکرے کا گوشت

بکرے کے گوشت کی رنگت گلابی مائل سرخ اور سطح مخملی ہوتی ہے۔ اس کی ہڈی چھوٹی ہوتی ہے۔ چربی کا رنگ زردی مائل ہوتا ہے۔

2: گائے یا بھینس کا گوشت

بڑے جانور کے ریشے سخت، موٹے اور قدرے اکڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ گائے یا بھینس کا گوشت قدرے سرخی مائل ہوتا ہے۔ لیکن چربی سفید اور سطح مخملی ہوتی ہے۔

3: مچھلی کا گوشت

تازہ مچھلی کی آنکھیں چمکیلی، صاف ستھری اور باہر کو ابھری ہوتی ہیں۔ اس کے گلپھڑے سرخی مائل اور صاف ستھرے ہوتے ہیں۔

امید کرتے ہیں کہ گوشت کی یہ پہچان آپ کے کام آسکے گی۔ اور آپ تازہ، غذائیت سے بھرپور گوشت اپنے گھر والوں کو کھلانے میں کامیاب ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More