اگر آپ چاہتے ہیں کہ گاڑی کم پیٹرول میں زیادہ دیر تک چلے تو یہ آسان سا طریقہ اپنائیں اور کم پیٹرول میں گاڑی دیر تک چلانے کا لطف اٹھائیں

ہماری ویب  |  Mar 14, 2020

پٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ چلتے رہتے ہیں۔ کبھی کم تو کبھی زیادہ۔۔ لیکن بسا اوقات وہ بڑھتی ہی رہتی ہیں۔ ان حالات میں گاڑی چلانا بھی کسی ذہنی مسئلے سے کم نہیں ہے۔ کیونکہ ہر وقت ہم یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ ابھی تو اتنے ہیسوں کا پٹرول ڈلوایا تھا اور اب پھر ڈلوانا پڑے گا۔

اس پریشانی سے بچنے کے لئے اب ماہرین نے آپ کو کفایت شعار مشورے دے دیئے ہیں کہ کس طرح آپ کم پٹرول میں زیادہ دیر تک گاڑی چلا سکتے ہیں:

1: ہلکی اسپیڈ
گاڑی کو ہلکی اسپیڈ یا کم رفتار سے چلائیں۔ اس سے انجن پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ اور پٹرول بھی زہادہ استعمال نہیں ہوگا۔

2: انتظار نہ کریں
گاڑی کا انجن آن ہے اور آپ کو کسی کا بھی انتظار کرنا پڑ رہا ہے تو آپ ایک منٹ سے زائد انتظار کرنے پر انجن کو بند کردیں تاکہ پٹرول کی کھپت نہ ہو۔

3: وزن میں کمی
آپ نے گاڑی میں سامان بھی رکھا ہوا ہے جس کی آپ کو ایسی خاص ضرورت نہیں ہے تو آپ اس سامان کو نکال دیں۔۔ کیونکہ وزن میں کمی بھی پٹرول کی بچت کا باعث بن سکتی ہے۔

4: شیشے بند رکھیں
کوشش کریں کہ گاڑی کے شیشے بند رکھیں کیونکہ شیشے کھلے رکھنے کی صورت میں ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے۔

5: ایئر کنڈیشن
گاڑی کا ایئر کنڈیشن کوشش کریں کہ یا تو غیر ضروری چلائیں ہی نہیں اور اگر چلائیں بھی تو کم کرکے چلا ئیں۔

6: بریک کم لگائیں
بریک کم سے کم استعمال کریں یا شدت سے استعمال نہ کریں۔ ایکسلیٹر کوبھی شدت سے دبانے سے گریز کریں۔

اب مشوروں پر عمل کریں اور گاڑی چلائیں بے فکری سے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More