کیا ڈائٹننگ سے موٹاپے پر کنٹرول پایا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بڑا انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Mar 14, 2020

ہم سب اپنی صحت اور فٹنس کے لئے بہت حساس ہو کر سوچتے ہیں۔ جب بھی کچھ کھانے کی بات ہو تو ہم پہلے یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کہ کہیں اس سے وزن نا بڑھ جائے، کہیں ہم موٹے نہ ہوجائیں، کہیں یہ ہمارا کولیسٹرول نہ بڑھا دے۔

اور جب ہمارا وزن بڑھ جاتا ہے تو بس ڈائٹننگ کرنے کا بھوت سوار ہو جاتا ہے۔ ٹھیک ہے ڈائٹننگ کریں لیکن ایک حد تک۔ کیونکہ ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ صرف ڈائٹننگ ہی موٹاپے کا حل نہیں ہے۔ اس سے ہمارے مسلز اور اندرونی عضلات میں کمزوری پیدا ہوجاتی ہے اور ہمارا مدافعتی نظام بھی ناقابل استعمال ہوجا تا ہے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے کے لیےڈائٹنگ کرنے کا رجحان زیادہ پایا جارہا ہے۔ اس سے وزن میں تو کمی آجاتی ہے مگر دل، گردوں اور خون کے گردشی نظام پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈائٹننگ کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ جب ہم اس کو چھوڑ دیتے ہیں اور دوبارہ معمول کے مطابق کھانا کھانے لگتے ہیں تو دوبارہ ہمارے پیٹ اور معدے کے اطراف چربی جمع ہونے لگتی ہے۔ اور دوبارہ پیدا ہونے والی یہ چربی زدی چربی کہلاتی ہے، کیونکہ اس کو گھٹانا بڑا مشکل کام ہے۔ اور یہ ختم بھی دیر سے ہی ہوتی ہے۔

اس لئے اگر آپ ڈائٹننگ کرنا چاہتے ہیں تو جسم میں غزائیت اور کیلوریز کی مطلوبہ مقدار کو صحیح طریقے سے لیں ۔ خیال یہ رہے کہ زیادہ آئلی اور بے وقت کھانا نہ کھائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More