خبردار ! گوگل میں یہ 4 چیزیں ہرگز سرچ نہ کریں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Mar 13, 2020

ہمیں گوگل پر مواد ڈھونڈنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے کہ کہیں یہ ہمارے لئے نقصان دہ تو نہیں یا اس سے ہمارے ذہن پر منفی اثرات تو مرتب نہیں ہوں گے۔

تقریباً سب ہی لوگ گوگل پر روزانہ کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں گوگل پر سرچ کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

وہ چیزیں کون سی ہیں آئیں ہم آپ کو بتائیں

ہولناک حادثے کی ویڈیوز

کچھ لوگوں کو ہادثاتی ویڈیوز دیکھنے کا شوق ہوتا ہے جس میں مختلف حادثات جیسے، ٹرک الٹ جانا، گاڑی کا موٹر بائیک سے ٹکرا جانا، چلتی ہوئی مسافر بس کھائی میں گر جانا وغیرہ۔ لیکن جب ہم گوگل پر اس طرح کی ہادثاتی چیزوں کو دیکھتے ہیں اور کسی کو شدید زخمی حالت اور تڑپتی حالت میں دیکھیں تو اس سے ہمارے ذہنوں پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

جرائم سے متعلق سرچ کرنا

یہ کافی سنگین معاملہ ہے کہ جیسے آپ گوگل پر سرچ کریں کہ کوئی ہتھیار کیسے بنایا جاتا ہے وغیرہ، چاہے ایسا آپ تفریح میں ہی کیوں نہ دیکھیں، تو اس طرح کی سرچنگ سے ہمیں گریز کرنا چاہئے۔

اپنے مرض کے بارے میں جاننا

جب ہم کسی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بچائے ہم گوگل کا رخ کرتے ہیں کیونکہ صحت کے مسائل کے حوالے سے گوگل پر اچھی خاصی معلومات موجود ہوتی ہے۔ لیکن اکثر اوقات جس مرض کے بارے میں جاننے کے لئے ہم گوگل کا استعمال کرتے ہیں تو وہ بے شمار خطرناک بیماریوں کو سامنے لے آتا ہے جس سے ہم ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

جنگلی حیات کی تصاویر

دنیا بھر میں متعدد خطرناک جانور پائے جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے چند آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں۔ لہٰذا کوشش کریں کہ ان جانوروں سے متعلق گوگل پر کچھ سرچ نہ کریں کیونکہ ان کے خوف سے آپ سفر کرنے سے ڈریں گے اور آپ کے روز مرہ کے کام متاثر ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More