چڑیا گھر میں دلہن دلہا کی فوٹو شوٹ کے دوران زرافے کی دھماکے دار انٹری۔۔۔۔۔ پھر کیا ہوا ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Mar 12, 2020

کیلیفورنیا میں ایک جوڑے نے اپنے شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے چڑیا گھر میں فوٹو شوٹ کروایا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹین لی نامی نوجوان اپنی دلہن کے ہمراہ تصویر بنوا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے زرافہ آگیا جس نے اپنا غصہ دلہا پر اتار دیا۔

چونکہ دوسری طرف جال لگا ہوا تھا اس لیے دلہا اور دلہن بے فکری کے ساتھ تصویریں بنوانے میں مصروف تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرافے نے جال کے دوسری طرف سے گردن جھکا کر دلہا کی پگڑی کو منہ میں دبایا اور اٹھانے ہی والا تھا کہ فوٹوگرافر موقع پر پہنچ دلہا کی پگڑی کو زرافے کے منہ سے کھینچ لیا۔

دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ کیلیفورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع سیڈل راک رنچ چڑیا گھر میں ہو رہا تھا۔

اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More