اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے مشہور گیم پب جی نے پوری دنیا میں اپنی مقبولیت کے ریکارڈز قائم کر دئے۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے بھی پب جی گیم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مناسب قیمت والے ایسے معیاری اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا جو گیم کو پوری طرح سے سپورٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے کھیلنے والے گیمرز کے لیے نئی اپ ڈیٹس جیسے سیزن، میپ، اسلحہ اور دیگر فیچرز متعارف کرائی جاتی ہیں تاکہ صارفین اپنی خواہش کے مطابق PUBG گیم کھیل کر لطف اندوز ہو سکیں۔
عام طور پر پب جی کو گوگل پلے اسٹور یا آئی فون کے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے جس کا فائل سائز تقریباً 1.8 گیگا بائیٹس (GB) کے قریب ہے، اگر صارف اپنے موبائل ڈیٹا کی مدد سے اس گیم کو ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرے تو بہت زیادہ ڈیٹا ضائع ہوتا ہے۔
اب ماہرین کی جانب سے انٹرنیٹ کے بغیر ہی گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کا آسان طریقہ تلاش کر لیا گیا ہے جس کی مدد سے صارف بہت کم وقت میں PUBG گیم کو ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے کسی دوست کے موبائل فون سے پب جی کی فائل بلیو ٹوتھ کے ذریعے اپنے موبائل میں منتقل کریں۔
اینڈرائیڈ صارفین فوری فائل ٹرانسفر کرنے کے لیے شئیر اٹ، ایکسینڈر، ایزی شئیر ایپس استعمال کریں۔
گیم APK فائل کی صورت میں آپ کو ملے گا۔
اس کے بعد اینڈرائیڈ صارف فائلز، اینڈرائیڈ اور ڈیٹا کے فولڈر میں جائیں وہاں یہ فائل موجود ہوگی۔ اب اس فائل پر کلک کر کے سینٹگز کے آپشن میں جا کر اجازت Permission لیں، پرمیشن ملتے ہی گیم بغیر انٹرنیٹ کے ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا۔ انسٹالیشن ہونے کے بعد صارف اس گیم کو کھیل سکے گا۔