وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کے دنیا کے متعدد ممالک میں اعلیٰ عہدے داروں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد اب کرونا وائرس نے امریکی اعلیٰ حکام کا رخ کر لیا۔
وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری اسٹیفنی گریشم نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کسی ایسے شخص سے نہیں ملے جس میں کووڈ 19 وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہو اور نہ ہی صدر میں کوئی ایسی علامت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ کرنے کی کوئی ضرورت پیش آتی۔
اسٹیفنی گریشم نے مزید بتایا کہ امریکی صدر بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے ذاتی معالج ان کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا حالیہ ہدایات کے مطابق طبی ماہرین ٹیسٹ کا فیصلہ اس صورت میں کریں گے جب کسی میں اس مرض کی علامات پائی جائیں گی۔
امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ٹیسٹ ابھی لیا گیا یا نہیں، لیکن ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاوس کے نامزد چیف آف سٹاف میڈووز، جارجیا سے رکن کانگریس ڈوگ کولنز اور فلوریڈا سے منتخب رکن میٹ گائٹز کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، ان تینوں افراد میں کورانا وائرس کا شبہ ہوا تھا اور صدر ٹرمپ جب ان سے ملاقات کے لئے گئے تو انہوں نے ڈوگ کولنز سے ہاتھ ملایا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں ڈانلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں چین ایران اور اٹلی شامل ہیں۔