انسانی جسم اور صحت کے چند ایسے حیران کن راز جو آپ کو معلوم نہیں

ہماری ویب  |  Mar 09, 2020

آج کے دور میں سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے کہ اب انسانی جسم کے حوالے سے کسی بھی ناقابلِ یقین بات پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو اِسی طرح کے کچھ حقائق بتائیں گے جِن سے آپ بلکل ناواقف ہوں گے۔ یہ باتیں جان کر آپ یقیناً حیران ضرور ہوں گے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ ایک وقت میں ناک کے ایک ہی نتھنے سے سانس لے سکتے ہیں؟ عام طور پر ہم یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم ناک کے دونوں نتھنوں سے ایک وقت میں سانس لے رہے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں۔ سائنس کے مطابق ہم ایک ہی نتھنے سے سانس لیتے اور خارج کرتے ہیں۔ کچھ دیر تک یہ عمل جاری رہتا ہے پِھر سانس لینے اور خارج کرنے کا عمل دوسرا نتھنا شروع کر دیتا ہے اور پہلے والا یہ کام چھوڑ دیتا ہے۔ آپ اِس کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی ایک انگلی ناک کے نیچے تھوڑی دیر رکھئیے اور پِھر یہ عمل محسوس کیجئے۔

آسٹن یونیورسٹی برمنگھم کی ایک اور حیران کن تحقیق کے مطابق عورتوں کے مقابلے میں مرد کی یادداشت زیادہ کمزور ہوتی ہے۔ کئی عرصے کی تحقیق کے بعد مردوں اور عورتوں کا معائنہ کر کے یہ بات ثابت ہوئی ہے۔

ایک اور حیران کن حقیقت کے بارے میں ہم بتاتے چلیں اور وہ یہ کہ انڈا کھانے سے آپ کی اضطراری کیفیت میں بہتری آتی ہے، یعٰنی کسی شخص کے کئے گئے عمل پر ردّعمل دینے کی طاقت بڑھتی ہے۔ یہ بات بھی تحقیق سے پتہ چلی ہے۔

ایک اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آپ کے جسم کے وزن میں 8 سے 10 فیصد وزن خون کا ہوتا ہے۔ جی ہاں! آپ کے جسم میں خون کا وزن بھی شامل ہوتا ہے۔

چارلس یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق گائے اور بکرے کا گوشت زیادہ اور ہر وقت کھانے والے افراد میں دِلکشی کا عنصر بہت جلد ختم ہو جاتا ہے، یعٰنی وہ دِکھنے میں اتنے دلکش نظر نہیں آتے جتنا وہ پہلے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More