ہوائی جہاز کی سواری کو بڑی مہنگی، صاف ستھری اور نظم و ضبط والی سواری کہا جاتا ہے۔۔
لیکن آپ کو حیرت ہوگی یہ جان کر کہ ہوائی جہاز میں بھی چند ایسی جگہیں ہیں جہاں گندگی موجود ہوتی ہے۔ اور اس گندگی سے کوئی بھی مسافر نہیں بچ سکتا۔۔
وہ کون سی جگہیں ہیں؟؟؟ جانئیے اس دلچسپ رپورٹ میں:
1: سیٹ کا ہیڈ ریسٹ:
جہاز کی سیٹ کا ہیڈ ریسٹ جس جگہ پر آپ سر رکھ کر آرام فرمانا پسند کرتے ہیں اس جگہ روزانہ پتہ نہیں کتنے ہی مسافر سر رکھتے اور براجمان ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اور ایک فرد کے جراثیم دوسرے کے سر میں اور دوسرے سے جراثیم کسی اور فرد میں منتقل ہوتے جاتے ہیں۔۔۔
یہ وہ جگہ ہے جو ہر مسافر کو متاثر کرتی ہے ۔ کیونکہ بچے ہوں یا بڑے سب ٹیک لگا کر لازمی بیٹھتے ہیں۔۔۔
2:
سیٹ پاکٹ اور سیٹ بیلٹ:
جہاز کی سیٹ پاکٹ اور سیٹ بیلٹ بھی آلودگی کا شکار ہوتی ہے کیونکہ یہ بھی ہزاروں لوگوں کے استعمال میں آتی ہے اور اس سے ایک دوسرے کی بیماریاں یا جراثیم باآسانی منتقل ہوتے رہتے ہیں۔
3:
واش روم اور ٹرے ٹیبل:
واش روم اور ٹرے ٹیبل تو ہوتی ہی آلودہ ہے۔۔۔ کیونکہ اکثر ایسے لوگ بھی سفر کررہے ہوتے ہیں جو بیت الخلاء کے استعمال کے بعد ہاتھ کم اور ٹشو زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے گندگی خود بہ خود پھیلتی ہے۔۔
لہٰذا آپ اگلی دفعہ جہاز کا سفر کرتے وقت دیھان رکھیں تاکہ مہلک جراثیموں سے بچ سکیں۔۔۔