بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ہماری ضروریات بھی بڑھ رہی ہیں کیونکہ ہر گھر میں ٹی وی، اے سی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائل، ریفریجریٹر، یو پی ایس اور دیگر بجلی سے چلنے والی چیزیں موجود ہیں ۔۔۔
لیکن بلوں میں اضافہ بھی ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے اس لئے آج ہم آپ کو بل کو کم کرنے کے گھریلو طریقے بتاتے ہیں۔۔۔
• آپ ایل ای ڈی بلب کا استعمال کریں۔ یہ جلتا بھی زیادہ ہے اور اس سے 75 فیصد بجلی بھی کم خرچ ہوتی ہے۔
• کسی بھی موبائل، یو پی ایس یا دیگر چارجنگ اشیاء کو چارج کرنے کے بعد چارجرز کو پلگ سے نکال دیں۔
• الیکٹرانک آلات کا غیر ضروری استعمال کم کریں۔
• اے سی کو 25ڈگری پر رکھا جائے۔ مسلسل صفائی کا دھیان رکھیں۔
• واشنگ مشین کا استعمال دیکھ بھال کر کریں۔ جب کپڑے نکال لیں مشین سے تو اس کو بند کردیں۔
• کپڑوں کی استری کو بلاضرورت جلائے نہ رکھیں اس سے بجلی کی ڈھیروں یونٹس ضائع ہوتے ہیں۔
• ٹی وی یا ایل ای ڈی کو دیکھنے کے بعد اس کا بٹن بند کردیں ۔۔۔ اس سے بجلی ضائع ہوتی ہے۔
• پانی بھرنے کے بعد فوری موٹر بند کردیں۔۔۔ نہ پانی ضائع ہوگا اور نہ بجلی۔۔۔
• ہر وقت اے سی نہ چلائیں بلکہ رات کے وقت ہی چلائیں۔
• الیکٹریکل ڈیوائسز کی بیٹری پرانی ہوجائے تو ان کو دوبارہ خریدنے کی کوشش کریں کیونکہ پرانی والی بیٹریاں چارج ہونے میں زیادہ وقت لینا شروع کردیتی ہیں۔
• اگر آپ کے گھروں میں وائرنگ خراب یا پرانے تاروں سے ہوئی ہیں تو اس کو ایک دفعہ پیسے خرچ کر کے تبدیل کرلیں تاکہ ہر ماہ کے اضافی بجلی کے بل آپ کو پریشان نہ کریں۔
امید ہے کہ یہ تمام احتیاط آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکے گی۔۔۔۔۔۔۔