اخباروں کےاشتہارات چھوڑیں،، فیس بک اپلائی ناؤ فیچر سے من پسندیدہ نوکری ڈھونڈھیں۔۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Mar 07, 2020

نوکری کے لئے ہیں پریشان؟؟ ڈھونڈھنا ہوا اس کو محال؟؟ در در گھوم چکے؟؟ اخبارات کے اشتہارات چھان چکے ؟؟ پھر بھی ہیں بیروزگار۔۔۔۔؟؟

فیس بک استعمال کریں ، گھر بیٹھے ایک کلک (cLick) سےنوکری تلاش کریں۔۔۔

آجکل ہر کام آن لائن باآسانی ہوجاتا ہے، شاپنگ ہو یا کوئی کورس سب چیزیں سوشل میڈیا کی بدولت بغیر کسی جھنجھٹ کے گھر بیٹھے ہی ہوجاتی ہیں۔ تو نوکری کیوں نہیں۔۔۔؟؟ اسی لئے اب فیس بک آپ کے لئے لایا ہے "اپلائی ناؤ "

(apply now) کا فیچر۔۔۔ جس کے تحت آپ کو اپنے ہوم پیج پر مختلف قسم کی کمپنیوں ، بینکس، کسٹمر سروسز، ہیلپ لائنز، ڈیجیٹل ڈپارٹمنٹس،رائٹننگ،ایڈیٹننگ،نقاشی،ہسپتال،اسکول، جامعات،سیلون،آرٹ،گورنمنٹ نوکریاں،غرضیکہ ہر قسم کی نوکریوں کے لئے اشتہارات دئے جاتے ہیں ۔

سب سے اچھی بات یہاں یہ ہے کہ صرف نوکریوں کی اطلاع ہی نہیں بلکہ فوری اپلائی کا آپشن یعنی "اپلائی ناؤ "(apply now) رکھا گیا ہے۔

جس پر کلک کرتے ہی آپ کو ایک فارم اپنی اسکرین پر موصول ہوتا ہے، اس پر درج شدہ سوالات کی صحیح معلومات لکھ کر اپلائی کر دیں۔ اس سے آپ کو حیران کن طور پر ایک یا دو دن میں ہی جواب موصول ہوجا تا ہے۔۔ اور یوں کم ازکم وقت میں آپ کو نوکری بھی مل جاتی ہے اور جگہ جگہ انٹرویو دینے کی مزاحمت سے نجات بھی حآصل ہوجاتی ہے۔۔۔

فیس بک کے اس فیچر کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف آپکو اپنے شہر یا ملک کی نوکریوں کی معلومات ملتی ہے بلکہ غیرملکی کمپنیوں کی بھرتیوں کے لئے بھی اشتہارات موصول ہوتے رہتے ہیں۔ جو کہ آپکے کیرئر اور ترقی کے لئے ایک خوش آئین بات ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More