کھانے کے بغیر زندہ رہنا ممکن ہی نہیں ہے اور اس غرض سے ہم کھانے کو اپنی اولین ترجیح رکھتے ہیں ۔ اور زبان کے چٹخارے کے طور پر مختلف قسم کی خوراکوں کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں۔
مگر کچھ اتنی زیادہ مہنگے کھانے کی اشیاء ہیں جن کو بادشاہ تو کھا سکتے ہیں ایک عام طبقے سے تعلق رکھنے والا فرد نہیں۔
آئیے بتاتے ہیں آپکو سونے کے بھاؤ ملنے والے کھانے۔
کلوگا کیوئر
انتہائی نایاب قسم کی مچھلی کے یہ انڈے دُنیا کے مہنگے ترین کھانوں میں شُمار ہوتے ہیں جن کی فی کلو قیمت 7 ہزار ڈالر سے لیکر 12 ہزار ڈالر تک ہے۔
یُبراکی کنگ تربوز
یہ دُنیا کا دُوسرا مہنگا ترین تربوز ہے جو مالٹے جیسا ہوتا ہے۔ اس کی فی تربوز قیمت 5000 ڈالر ہے۔
وگ یُو بیف
وگ یُو بیف جاپان میں پائی جاتی ہے جو کہ ایک خاص گائے کا گوشت ہے جو 450 ڈالر فی کلو ہے۔
سفید اور کالی ٹرفل
سفید ٹرفل دُنیا کی مہنگی ترین ٹرفل ہے جو فرانس میں پیدا ہوتی ہے جس کی قیمت تقریباً 2100 ڈالر فی کلو ہے اور کالی ٹرفل تقریباً 1700 ڈالر فی کلو میں بیچی جاتی ہے۔
سوالو نیسٹ سُوپ
یہ سوپ ایک خاص پرندے کے تُھوک سے بنایا جاتا ہے اس سُوپ کی فی کلو قیمت 3000 ڈالر ہے۔ جو کہ جاپان میں پایا جاتا ہے۔
ڈن سُوکی تربوز
نایاب نسل اور کالے رنگ کا تربوز جاپان میں پیدا ہوتا ہے جوکہ 6100 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔
لابونوتی آلو
لابونوتی آلو کوئی عام آلو نہیں ہے یہ صرف فرانس میں اُگایا جاتا ہے، یہ عام آلو سے مشابہت رکھتا ہے۔ اسکی فی کلو قیمت تقریباً 1600 ڈالر ہے۔
بلوفن ٹیونا مچھلی
نایاب ٹیونا مچھلی کا گوشت سُرخ ہوتا ہے جس کی قیمت تقریباً 4000 ڈالر فی پاونڈ ہے۔
زعفران
زعفران کا شمار بادشاہوں کی خوراک کے نام سے ہوتا ہے ۔۔ اعلیٰ معیار کی زعفران ایران میں پائی جاتی ہے۔۔ جوکہ ہزاروں ڈالر فی کلو قیمت کی ہوتی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں زعفران کی قیمت 400 ڈالر سے لیکر 1000 ڈالر فی کلو ہے۔