• مہنگائی اور بڑھتی غربت سے تو سب ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ہم بتاتے ہیں آپ کو ایسے راز جو آپ کو مالدار بنانے کے طریقے بتائیں گے۔۔
: دوستانہ بجٹ
دوستانہ بجٹ سے مراد آپ اپنی تمام ضروریات کی ایک فہرست (لسٹ) بنالیں جس میں ان چیزوں پر خرچ ہونے والی آمدنی (پیسے) بھی آگے درج کرلیں۔
• اب یہ غور کریں کہ اس لسٹ میں موجود تمام چیزوں کا غیر ضروری استعمال تو نہیں ہورہا۔۔ مثال کے طور پر گھر میں کھانے کی ہر چیز موجود ہے پھر بھی آپ بازار سے لا رہے ہیں۔۔۔
• اگر ایسی صورتحال ہے تو اپنی ماہانہ فہرست سے وہ چیزیں نکال دیں جن پر آپ ڈبل خرچہ کررہے ہیں اور وہ نہ لائی جائیں۔ اس سے آپ کو کسی حد تک دو فیصد پیسے بچانے میں فائدہ پہنچے گا۔
: باہمی فنڈز میں سرمایہ کاری کریں
آئی سیوو سروس بعض بینکس پیش کررہے ہیں جس کے تحت آپ آن لائن اپنی مرضی کے مشترکہ فنڈز میں سرمایہ کاری کریں اور روزانہ کی بنیاد پر آن لائن پیسہ کمائیں۔
اور جب چاہیں اپنا لگایا ہوا پیسہ شریعت کے اصولوں کے مطابق واپس لے سکتے ہیں۔
: متعدد ذرائع معاش
ایک ہی کاروبار یا نوکری پر انحصار کرنے سے بہتر ہے کہ دیگر کاموں میں دلچسپی بڑھائی جائے تاکہ ایک وقت میں دو جگہ ملازمت اختیار کریں اور دوگنی آمدنی سے فائدہ اٹھائیں۔ کسی بھی کام کو چھوٹا یا بڑا تصور نہ کریں۔ اس راز پر عمل کرکے آپ کچھ وقت بعد اپنا ذاتی کاروبار بھی شروع کرسکیں گے۔
4: ہر ماہ بچت کی عادت ڈالیں
ہر مہینے میں تھوٹی تھوڑی رقم محفوظ کرنے کی عادت ڈالیں تاکہ جس ماہ ضرورت سے زائد خرچہ بڑھے وہ محفوظ رقم ان حالات میں استحکام پیدا کرسکے۔
5: کریڈٹ کارڈ کا استعمال کم کریں
کریڈٹ کارڈ ایک آسان طریقہ ہے پیسوں کی ادائیگی کا لیکن کوشش کریں کہ اس کو کم از کم استعمال کریں اورخود کو زیادہ سود اور قرض کی شرائط سے دور رکھیں۔
اس سے آپ کو ماہانہ تین سے چار فیصد اضافی ٹیکس کی ادائیگی سے چھوٹ بھی مل جائے گی۔