ترکی نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی، ایک صدارتی حکم نامہ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت 11 ممالک کیلئے ویزا کی پابندی کو ختم کر دیا۔
خیال رہے کہ پچھلے ماہ ترکی حکومت کی جانب سے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ 2 مارچ 2020 سے برطانیہ کے شہریوں کو سیاحتی ویزے حاصل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
ان گیارہ ممال میں آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ، کروشیا، ہالینڈ، آئرلینڈ، اسپین، مالٹا، ناروے، پولینڈ اور پرتگال شامل ہیں، ان ملکوں کے شہری اب بغیر ٹورسٹ ویزے کے ترکی آ سکتے ہیں ساتھ ہی 90 دن کا قیام بھی کر سکیں گے۔
ترکش غیر ملکی آفس نے سیاحتی ویزہ پالیسی کو ختم کرنے کے مقصد کے حوالے سے بتایا کہ اس فیصلے سے سیاحت ، تجارتی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔