کورونا وائرس کا خوف، کیا اب پی ایس ایل کے میچز پر پابندی لگ جائے گی؟

ہماری ویب  |  Mar 05, 2020

کورونا وائرس کا خوف پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ چین کی سرزمین سے جنم لینے والا یہ مہلک کورونا وائرس سے بہت سے لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

یہ وائرس اب پاکستان میں بھی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل کے آئندہ ہونے والے میچز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پی ایس ایل کے میچز اب ہوں گے یا نہیں؟

پی ایس ایل کی لیگ جاری ہے اور اسی دوران کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ایسے جہاں ہر کوئی احتیاطی تدابیر اپنا رہا ہے وہیں پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کے میچز رواں دواں ہیں مگر پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودگی کے باعث غیر ملکی کھلاڑی بھی ماسک پہن کر احتیاط برتنے میں مصروف ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے میں پی ایس یل کے میچز کرانے کیلئے تیار ہیں ،ایران اور چین سے حال ہی میں آنے والے لوگ اسٹیڈیم نہ آئیں۔ دوسری جانب میچز کے دوران اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر کے اسٹال نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امکان ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کورونا وائرس کے باعث روک دئے جائیں گے مگر تا حال ایسی خوئی خبر اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More