سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دو دن بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جائے گا اور اس دلکش نظارے کو ہر کوئی دیکھ سکے گا۔
ذرائع کے مطابق دو دن بعد یعنی 11 رجب بمطابق 6 مارچ کو چاند گھومتا ہوا بالکل خانہ کعبہ کے اوپر آجائے گا.
سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاند خانہ کعبہ کے اوپر رات 9 بج کر 55 منٹ پر آئے گا جسے دیکھ کر دور سے کعبہ کی سمت کا تعین بھی کرنا آسان ہوگا۔
خانہ کعبہ کے اوپر چاند کے آنے کا واقعہ پہلی بار پیش آئے گا جسے سعودیہ کے لوگ با آسانی دیکھ سکیں گے۔