آج کل جس کو دیکھو میسجز، ای میلز اور باتوں میں اموجی کو بے جا استعمال کرتا ہے۔۔۔۔ اور دن بہ دن اموجی اسٹکرزکا استعمال بڑھتا ہی جارہا ہے۔۔۔
ہم بتارہے ہیں آپ کو کہ ہم کیوں استعمال کرتے ہیں اموجیز کو اپنے روابط میں۔۔۔۔۔۔
• اموجی صرف ایک اسٹکر نہیں بلکہ اب جذبات کے اظہار کا ذریعہ بن گئیں ہیں۔ ہربات کو
لکھنے یا ٹائپ کرنے میں ذرا وقت درکار ہوتا ہے لیکن وہی بات اموجی کی زبان سے کرنے میں ایک سیکنڈ سے بھی کم کا وقت درکارہوتا ہے۔
• ماہرین کے مطابق جب کوئی شخص کسی بھی موضوع یا بات پر اموجی کا استعمال کرتا ہے تو وہ اموجی اس شخص کی دلی تسکین ہوتی ہے کہ وہ دل میں کیا خیال کررہا ہے۔
• اموجی کا تعلق ہمارے موڈ (مزاج) سے ہوتا ہے ، اگر ہمارا مزاج اچھا ہوتا ہے تو کوئ مسکرانے والی اموجی ہمارے میسجز کا حصہ ہوتی ہے اور اگر ہمارا موڈ چڑ چڑ ہو تو ہم غصے کا اظہار بھی ان اسٹکرز کی مدد سے ہی کررہے ہوتے ہیں۔
• تقریبا 77 فیصد جواں بچے اموجی کو اپنی باتوں میں استعمال کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔
• بعض اوقات جو باتیں ہم زباں سے کہہ کر دوسروں تک نہیں پہنچا پاتے اب اموجی کی اسٹیکر سے وہ باتیں بناء کہے ہی ہم مطلوبہ فرد تک ترسیل کرسکتے ہیں۔
اموجی کی اقسام:
ہر قسم کی اموجی ہمیں ہمارے سوشل میڈیا ویب سائٹس اور روابط کی ایپس (APPS) پر وافر مقدار میں دی گئی ہے۔۔
جس میں ہنسی، غصہ، مزاق، محبت، ناراضگی، کھانا پینے سے لے کر سونے تک کی تمام اموجیز دستیاب ہیں۔