بہت دکھ ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں کہ حرام کماتا ۔۔۔۔۔۔ لاہور قلندرز کی مسلسل تین میچوں میں شکست پر فواد رانا نے اہم بیان جاری کر دیا

ہماری ویب  |  Mar 03, 2020

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ میں خون پسینے کی کمائی فضول کام میں نہیں لگا رہا بلکہ اپنے ملک کیلئے لگا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل ناکامیوں کے سبب لاہور قلندر ٹیم کے مالک فواد رانا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تنقید خود رانا فواد پر نہیں بلکہ ٹیم انتظامیہ، کھلاڑیوں اور ان کی کارکردگی پر کی جاتی ہے جبکہ فواد رانا کے ساتھ پیار و ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے جس پر وہ بڑے ہی معصومانہ طریقے سے اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس بار بھی پی ایس ایل میں لاہور قلندر کو مسلسل تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن فواد رانا اب بھی پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم گیم میں واپس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرے گی۔

فواد رانا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بہت افسوس ہوتا ہے جب لوگ کہتے ہیں لگتا ہے حرام کی کمائی ہے۔ الحمدللہ محنت کی کمائی ہے اور کسی فضول کام میں نہیں لگا رہا، اپنے ملک کیلئے لگا رہا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More