طیارے میں دورانِ سفر کان کیوں بند ہو جاتے ہیں؟ کیا یہ کوئی خطرناک بیماری ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 28, 2020

اگر کبھی آپ نے طیارے کا سفر کیا ہے تو یہ ضرور محسوس کیا ہو گا کہ ٹیک آف یا لینڈنگ کے وقت کانوں میں تکلیف سی محسوس ہوتی ہے، بعض اوقات کان بند ہو جاتے ہیں جبکہ اکثر سیٹیاں سی بجتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیا یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

دراصل ایسا ہونا معمولی بات ہے۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ طیارے میں ہوا کے دباﺅ میں توازن نہیں ہوتا۔ جب ہم زمین پر ہوتے ہیں تو ہمارے ارگرد یعنی کانوں کے پردوں کے اطراف ہوا کا دباﺅ برابر یا ایک جیسا ہوتا ہے، جس سے ہوا آسانی سے کان اور حلق کی درمیانی شریان سے گزر جاتی ہے۔

لیکن جب ہم طیارے میں سفر کرتے ہیں تو وہاں ہوا کا دباﺅ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت غیر متوازن ہو جاتا ہے اور اس تبدیلی کو ہمارے کانوں کے پردے محسوس کرلیتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران سونے سے گریز کریں، نزلہ زکام کی صورت میں ممکن ہو تو فضائی سفر سے گریز کریں۔

ویسے یہ کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے البتہ بے چینی اور سننے میں مشکل کا سامنا چند دن سے زیادہ ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More