اب سِم کے بغیر بھی رابطہ ممکن ۔۔۔۔۔۔۔ سام سنگ کا بڑا اعلان

ہماری ویب  |  Feb 24, 2020

سام سنگ نے اپنے نئے موبائل ماڈلز گیلکسی ایس 20 اور گیلکسی زیڈ فلپ میں ای سِم کے نام سے نیا فیچر متعارف کروانے کی نوید سنا دی۔ جس کی مدد سے اب سم کے بغیر فون استعمال کرنا ہوگا بالکل آسان۔

ای سم جسے "ایمبیڈڈ سبسکرائبر آئڈینٹیٹی ماڈیول" کہا جاتا ہے یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے تحت صارفین گھر بیٹھے بذات خود اپنی سم کو بار بار ری پروگرام بھی کرسکتے ہیں اور ایک ہی وقت میں کئی نیٹ ورک کمپنیوں سے منسلک بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے لیئے انھیں موبائل سیٹننگ کرنی پڑے گی اور نا ہی موبائل کو آن آف کرنا ہوگا۔

سام سنگ کے اس نئے فیچر سے وہ تمام صارفین جو ایک ہی موبائل میں ایک سے زیادہ سم کارڈز استعمال کرتے ہیں وہ ای سم کے ذریعے ایک ہی سم سے دو نمبروں پر روابط بحال رکھ سکیں گے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ پرانے موبائل سیٹس کو رابطے کیلیئے بحال کرنے کیلیے اس میں سم کارڈ کا اندراج کرنا پڑتا تھا مگر ای سم ایک چھوٹی سی چپ ہے جو کہ آپ کو کمپنی کی جانب سے موبائل میں پہلے ہی سے لگی ہوئی موصول ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More