کیا آپ کو بھی ایسے بیٹھنے کی عادت ہے؟ اگر ایسا ہے تو ماہرین کے مطابق آپ کی صحت کو بہت خطرہ ہے

ہماری ویب  |  Feb 17, 2020

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا ایک عام عادت ہے جو بہت سے لوگوں میں پائی جاتی ہے اور اکثر بیٹھنے کے دوران اس پر توجہ بھی نہیں دیتے۔

ممکن ہے کہ اس طرح بیٹھنے سے آپ کو راحت ملتی ہو یعنی ایک گھٹنا دوسرے گھٹنے کے اوپر مگر یہ عادت آپ کے اندازوں سے بھی زیادہ صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ عادت کس طرح سنگین امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

1.بلڈ پریشر پر منفی اثر

تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر کافی دیر تک بیٹھے رہنے سے جسم کے اندر بلڈ پریشر کا دورانیہ بڑھتا ہے جس کے باعث بیٹھنے کے اس طریقے سے اعصاب پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس انداز میں بیٹھنے سے گریز کرنا چاہئے مگر تندرست افراد کو بھی زیادہ دیر تک اس طرح نہیں بیٹھنا چاہئے۔

2.اعصاب مفلوج ہونا

ایک طبی تحقیق میں معلوم ہوا کہ زیادہ دیر تک اس انداز سے بیٹھنا ایک عارضے پیلسی یا پرسنل نرو پیرالائسز کا باعث بن سکتا ہے، طویل گھنٹوں تک اس طرح بیٹھنے کے نتیجے میں اعصاب پر دباﺅ بڑھتا ہے اور انہیں نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

3.دوران خون متاثر ہونا

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے خون کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے ، کیونکہ جب آپ اس انداز سے بیٹھتے ہیں تو دل کو زیادہ مقدار میں خون کو پمپ کرنا پڑتا ہے جس کے منفی اثرات دوران خون پر پڑتے ہیں۔

4.ٹانگوں میں ورم

اس پوزیشن میں بیٹھنا اسپائیڈر وینز کا باعث بھی بن سکتا ہے جس سے ٹانگوں پر سوجن ہو جاتی ہے اور رگیں دب جاتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسی پوزیشن سے رگوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے جو دوران خون پر اثرات مرتب کر کے اس عارضے کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بیٹھیں چاہیں جس انداز میں بھی ، مگر کسی ایک پوزیشن کو بہت زیادہ دیر تک اپنا کر نہ رکھیں، بلکہ بیٹھنے کی پوزیشن کو ہر تھوڑی دیر بعد بدلتے بھی رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More