'ملکی آبادی 8 کروڑ اور غریب لوگ صرف 17'، صوبے کے اس انکشاف نے سب کو حیران کردیا

ہماری ویب  |  Jan 16, 2020

چین دنیا کا وہ ملک ہے جس کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ چینی حکومت نے گزشتہ چند سالوں سے اپنے ملک میں غریبی مٹاؤ پروگرام شروع کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ان کا دعویٰ ہے کہ ملک سے غربت تقریبا ختم ہو چکی ہے۔

چین کے کئی صوبے ایسے ہیں جو یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کے ہاں اب کوئی بھی شخص غریب نہیں ہے۔ تاہم چین کی حکومت نے ملک بھر میں رہ جانے والے باقی غریب افراد کی اب تک حتمی فہرست جاری نہیں کی جبکہ حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب ملک میں کچھ لاکھ افراد ہی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کی حکومت کی جانب سے کئے گئے انکشاف نے سب کو حیران کردیا۔ چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جیانگسو کی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ صوبے کی 8 کروڑ آبادی میں صرف 17 افراد ایسے ہیں جو غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ان کا تعلق 6 مختلف خاندانوں سے ہے۔ صوبے کے باقی تمام افراد اب غریب نہیں رہے۔


چین میں سالانہ 331 ڈالر کمانے والے افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے والے افراد میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ جیانگسو صوبے کی حکومت کے مطابق اب ان کی 8 کروڑ آبادی میں محض 17 افراد اس فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی حکومت اپنے ملک سے غربت ختم کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کر رہی ہے اور صرف سال 2019 میں ہی حکومت نے 18 ارب ڈالر سے زائد کی رقم اس مہم کے لیے استعمال کی تاکہ لوگ بہترین زندگی گزار سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More