سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے وفد کی نو منتخب سنیٹر اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر سے ملاقات اور مبارکباد

ہماری ویب  |  Mar 16, 2015

اسلام آباد( نیٹ نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نو منتخب سنیٹر چوہدری تنویر سے انکی رہائش گاہ پر سی ڈی اے مزدور ( سی بی اے) کے وفد میں شامل جنرل سیکرٹری مزدور یونین چوہدری محمد یاسین ، صدر اورنگزیب خان، چئیرمین راجہ شاکر زمان کیانی، راجہ رفیق، اظہر خان تنولی، ملک دلشاد، فاروق ستی، سردار آصف، اسد محمود، امیر شاہ کاظمی، ملک سرفراز، احمد علی شیرازی ، شفیق عباسی نے ملاقات کی اور سینٹ آف پاکستان کے ممبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر نو منتخب سنیٹر چوہدری تنویر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا جمہوریت اور عوام کے لیے میری خدمات ہمیشہ جاری رہیں گے مزدور یونین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری تنویر نے کہا کہ جلد ہی سی ڈی اے مزدور یونین کے کارکنوں اور اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کریں گے۔ جس میں مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ چوہدری محمد یاسین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ دانشمندانہ فیصلہ کیا کیونکہ چوہدری تنویر ایک نظریاتی کارکن ہے اور اُن کے سنیٹر منتخب ہونے سے جہاں نظریاتی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوں گے وہیں پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری سوچ رکھنے والے کارکنوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More