67برس سے حکمران نوجوانوں کیساتھ مذاق کر رہے ہیں:عارف علوی

ہماری ویب  |  Mar 09, 2015

تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے:رہنماء پی ٹی آئی
عبادتگاہوں کا انتظام ریاست خود سنبھالے:ڈاکٹر خالد ظہیر ودیگر کا لیڈرشپ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ( ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 67برس سے حکمران نوجوانوں کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں،پاکستان کا مستقبل تابناک ہے لیکن تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا جبکہ معروف سکالر ڈاکٹر خالد ظہیر کا کہنا ہے کہ مساجد اور عبادت گاہوں کا انتظام ریاست کی ذمہ داری ہے اور اسے ہی اتھارٹی تسلیم کرنا چاہے۔
 


گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم ’’رئنائسنس بائی انووویشن‘‘ کے زیر اہتمام منعقدہ دوروزہ لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں لیکن بدقسمتی سے اس عظیم طاقت سے سہی طور پر استفادہ نہیں کیا جارہا ۔قیام پاکستان سے لے کر اب تک کوئی ایسا حکمران نہیں آیا جس نے نوجوانوں کے حوالے سے کوئی واضح اور بہتر پالیسی قوم کو دی ہو۔انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے دیر پا حل کے لئے قیادت کی باگ ڈور نوجوانوں کے سپرد کی جائے۔بہتر مواقع اور تعیری سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کے صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ محبت اور رواداری کے فروغ کے ذریعے انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسے ناسور کا خاتمہ ممکن ہے۔
 


کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر ڈاکٹر خالد ظہیر نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے،بدقسمتی سے کچھ عناصر نے اپنے اعمال کے ذریعے اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کیاہے۔ڈاکٹر خالد ظہیر نے کہا کہ اسلامی ریاست میں مساجد اور مذہبی عبادتگاہوں کا انتظام ریاست کی ذمہ داری ہے ،آج حکمران مساجد سے لاتعلق ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہر مسلک اور فرقے نے اپنا دین بنا لیا ہے۔

معروف ٹرینر اور سماجی شخصیت کامران رضوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کیساتھ تربیت کے مختلف مدارج کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
 


کانفرنس کے آرگنائز محمد ایوب ایوبی نے کہا کہ معاشرے میں امن پسندی،رواداری اور اخوت باہمی کے فروغ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔دوروزہ کانفرنس مییں ملک کے چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور معاشرتی مسائل کے حوالے سے مختلف مباحثوں میں بھرپور حصہ لیا۔شرکاء نے کانفرنس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرومز ذیادہ سے ذیادہ ہونے چائیں ۔اختتام پر مہمان سکالرز ،منتظمین میں سوئینر اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔۔۔۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More